Simple Rishta
3 min readFeb 11, 2021

Online Rishta

آن لائن رشتہ کی تلاش کی بنیادی ہدایات

شادی کسی بھی مذہب اور ثقافت میں رائج رسم یا ایک قانونی معاہدہ ہے جس کے ذریعے معاشرہ اور مذہب ایک مرد اور عورت کے مابین ازدواجی تعلقات کو قبولیت بخشتا ہے۔ شادی کا یہ معاہدہ مذہبی، قانونی اور معاشرتی رہنماوں کے سامنے زبانی اور تحریری اقرار کی صورت میں ہوتا ہے۔ شادی خواہ روایتی طریقہ سے ہو یا آن لائن طریقہ کار کے ذریعے زندگی میں خوشیاں لانے کا باعث بنتی ہے اور معاشرے میں ایک نئے گھرانے کا اضافہ ہوتا ہے۔

روایتی طریقہ کار سے انجام پانے والی شادی اور رشتہ کی تلاش میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جبکہ آن لائن شادی کی صورت میں چند ایک باتوں کا دھیان رکھنا لازم ہے۔

۔ آپ جس رشتہ ویب سائٹ یا آن لائن سروس کا انتخاب کر رہے ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر لیں۔

۔ اس معاملے پر نہایت ایمانداری سے سوچ لیں کہ آپ ابھی شادی کے لئے تیار ہیں یا نہیں۔ وقت گزاری کے لئے کسی بھی آن لائن رشتہ ویب سائٹ یا میرج بیورو پراپنی معلومات کا اندراج مت کریں۔ خود بھی پریشانی سے بچیں اور دوسروں کا وقت بھی ضائع مت کریں۔

۔ کسی بھی میرج بیورو یا آن لائن شادی ویب سائٹ اور ادارے کے ساتھ اندراج کرتے وقت دیانتداری کا ثبوت دیں۔ تا کہ جو افراد رشتہ کی تلاش میں اس سروس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیں ان کا واسطہ سچے اور دیانتدار لوگوں سے پڑے۔

۔ رشتہ تلاش کرتے وقت مثبت سوچ کے حامل رہیں اور جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ شادی کے معاملات میں جلد بازی آپ کو کسی بڑے نقصان سے دوچار کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

۔ اپنی توقعات جائز اورمحدود رکھیں۔ زمین پر رہتے ہوئے پرستان کی پریوں اور شہزادوں کی خواہش مت کریں۔ آن لائن رشتہ ویب سائٹس پر اندراج کروانے والے لوگ بھی اسی معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بے جا توقعات اور لالچ کے عنصر کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔ ایک سلجھا ہوا سمجھدار جیون ساتھی سب سے بڑی نعمت ہے۔

۔ کسی بھی آن لائن رشتہ سائٹ کے ساتھ اندراج کے بعد اس ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ رشتہ کی تلاش کے وقت تصاویر کے تبادلے کی فرمائش اور بے جا ملاقاتوں کی خواہش نہ کریں۔ جب تک کے آپ کو اپنی ترجیحات پر مبنی رشتہ مل نہ جائے۔ آپ کا تعاون آپ کے ایک سلجھے ہوئی شخصیت ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

-اپنی ترجیحات ادارے پر پہلے سے واضح کر دیں تا کہ رشتہ کی تلاش میں آسانی ہو اور آپ اپنا من پسند جیون ساتھی پا سکیں۔

شریک حیات کی تلاش اگرچہ ایک مشکل کام ہے لیکن ناممکن ہرگز نہیں۔ اور جہاں بات آن لائن رشتہ ویب سائٹس یا میرج بیورو کی آ جائے تو کام اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔ سپمل رشتہ شادی کے خواہشمند افراد اور والدین کو رشتوں کی تلاش جیسے وقت طلب کام سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ امیدواروں کی ترجیحات پر مبنی مناسب جوڑ کی تلاش، معلومات اور کوائف کی تصدیق، امیدواروں اور ان کے والدین کی ملاقات سے لے کر شادی تک کے تمام مراحل نہایت ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دے رہا ہے۔

Simple Rishta
Simple Rishta

Written by Simple Rishta

Simple Rishta is a reliable resource in online Matrimony industry. We welcome parents as well as candidates to contact us for an exclusive matchmaking solution.

No responses yet